تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
2 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 9:59

امریکا: 65خواتین کا18 ہزار فٹ بلندی سے چھلانگ کاعالمی ریکارڈ

نیویارک …این جی ٹی …امریکی ریاست ایریزونامیں 65 خواتین اسکائی ڈائیورز نے18 ہزار فٹ کی بلندی سے عمودی چھلانگ لگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔65اسکائی ڈائیورزپر مشتمل ٹیم نے جہاز سے چھلانگ لگانے کے بعد 220میل فی گھنٹہ کی رفتار سے عمودی سفر طے کیا اور اپنی ساتھیوں کے ہاتھ تھامتے ہوئے اسنو فلیک(Snowflake) کی ترتیب تشکیل دی۔چارجہازوں کی مدد سے18ہزارفٹ کی بلندی سے چھلانگ لگانے والی ان اسکائی ڈائیورز نے عالمی کارنامہ سر انجام دینے کے بعد ایک دوسرے کے ہاتھ چھوڑدئیے اور اپنے پیرا شوٹ کھول کر بحفاظت زمین پر اُتر آئیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.