2 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 9:59
چین میں منفرد اور دلچسپ کیپسول ہو ٹل متعارف
شنگھائی …این جی ٹی …چین کے شہر شنگھائی میں ایک شہر سے دوسرے شہر آنے والے افراد کی عارضی رہائش کیلئے کیپسول ہو ٹل متعارف کرو ایا گیا ہے۔ اس کیپسول ہو ٹل میں ایک قطار سے ساؤنڈ پروف (soundproof) با کس جنہیں سلیپنگ کیپسول بھی کہا جاتاہے رکھے گئے ہیں جس میں ایک وقت میں ایک ہی فرد آرام کر سکتا ہے۔اس کیپسول میں لیٹنے کے لئے بستر کے ساتھ ساتھ ٹی وی اور استعمال کیلئے دیگربنیادی سہولیات بھی مہیا کی گئی ہیں ۔اگر فوری طور پر ائیر پورٹس اور ریلوے اسٹیشن کے ہو ٹل یا ہاسٹل میں کمرہ دستیاب نہ ہو تو اس سلیپنگ کیپسول ہو ٹل میں مناسب کرائے کی ادائیگی کے بعد آ رام کیا جاسکتا ہے۔