2 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 9:59
دبئی:دنیا کا سب سے بڑ ا با غ ایک بار پھر عوام کے لیے کھو ل دیا گیا
دبئی …این جی ٹی …رنگین بکھیرتے اورخوشبو پھیلا تے پھول ہر جگہ کو خوبصورت بنادیتے ہیں اور جب سا ڑھے چا رکر وڑ پھول ایک سا تھ لہرائیں تو ذرا سو چئے کیا نظا رہ ہو گا ۔ دبئی میں رنگوں اور خوشبوؤ ں سے بھرےMiracle Garden نامی دنیا کا سب سے بڑا با غ نئے سرے سے تزئین و آرائش کے بعد ایک با ر پھر عوام کے لیے کھو ل دیا گیا ہے ۔72 ہزار کلو میٹر کے وسیع و عریض رقبے پر پھیلے اس با غ میں پھولوں سے خوبصورت اور منفرد مجسمے،بار ہ دریاں تخلیق کر کے ایسی آرا ئش کی گئی جس نے با غ کی خوبصو رتی میں چا ر چاند لگا دیئے ہیں ۔ دنیا کے اس سب سے بڑ ے با غ میں ایک کلومیٹر طویل دیوار کو ہزاروں سے پھو لوں سے سجا یا گیا جبکہ یہاں ہزاروں پھو لوں سے دنیا کی سب سے بڑی گھڑی بھی بنا ئی گئی ہے ۔