3 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 8:0
آئس ہاکی اسٹڈیم میں ٹیڈی بےئرز کی بارش!!
اوٹاوہ …این جی ٹی …کینیڈا میں ہونے والے آئس ہاکی میچ کے دوران ایک منفرد نظارہ دیکھنے کو ملا جب پہلا گول ہوتے ہی اسٹڈیم میں شائقین کی جانب سے آئس رِنک پرٹیڈی بےئرز کی بارش کردی گئی۔گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے کیونکہ نا ہی یہ شائقین کے اشتعال کا نتیجہ تھا اور ناہی مخالف ٹیم کے حامیوں کا غصہ بلکہ یہ سب امدادی مقاصد کے تحت پہلے سے طے شدہ پلان کے مطابق کروایا گیا تھا۔جی ہاں کینیڈا کی آئس ہاکی ٹیم نے اپنے مداحوں سے اپیل کی تھی کہ وہ میچ کے دوران چھوٹے اور درمیانی سائز کے ٹیڈی بےئرز کیساتھ اسٹیڈیم آئیں اور جیسے ہی کوئی بھی کھلاڑی پہلا گول کرے یہ ٹیڈی بےئرز اسٹیڈیم میں اچھال دیے جائیں۔ ہاکی ٹیم کے مداح اورشائقین تو جیسے موقع کی تلاش میں تھے، پہلا گول ہوتے ہی ہزاروں کی تعداد میں ٹیڈی بےئرز آئس ہاکی کے میدان میں برسنا شروع ہوگئے اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ تعدادہزاروں تک جاپہنچی۔ اسٹڈیم انتظامیہ کو گراؤنڈ سے ٹیڈی بےئرز سمیٹنے میں 20سے30منٹ لگے جنہیں بعد ازاں امدادی مقاصد کے مختلف فلاحی تنظیموں میں بانٹا جائے گا۔