4 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 1:10
چھو ٹے پتھروں کے اوپر بھاری اشیاء کا توازن بر قرار رکھنے کا منفرد مظاہرہ
سیوٴل…این جی ٹی…آڑھی ترچھی چیزوں پر کسی بھی شے کیلئے توازن برقرار رکھنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہوتا ہے لیکن جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والا راکی بیون نامی آرٹسٹ اس ناممکن کو ممکن بنانے کی صلاحیت اور قابلیت دونوں رکھتا ہے۔باصلاحیت راکی بیون چھوٹے پتھروں کے اوپر بڑے سائز اور بھاری وزن کی حامل اشیاء کا توازن بر قرار رکھنے کے فن میں ماہر ہے۔حال ہی میں بیون نے دبئی مال میں کما ل مہارت سے ایک سے دو پتھروں کو بنیاد بناکر بڑے سائز کے پتھر، لیپ ٹاپ،کیتلی،مو بائل فون،گلدان اور یہاں تک کہ اسکوٹی،واشنگ مشین اورسائیکل کو آڑھے انداز میں ان پتھروں کے اوپر بیلنس کرکے موقع پر موجود تمام حاضرین کو حیران کردیا ۔