4 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 23:46
بیک وقت12گاڑیوں کو5میٹر تک کھینچنے کا عالمی ریکارڈ
نیویارک…این جی ٹی…عام آدمی کیلئے ایک گاڑی کو کھینچنا ہی بیحد مشکل عمل ہوتا ہے لیکن لیتھونیا سے تعلق رکھنے والا دنیا کے طاقتور ترین شخص کے کیا ہی کہنے ہیں جس نے بیک وقت ایک درجن گاڑیوں کو ساتھ کھینچتے ہوئے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔5 بار کے ورلڈ اسٹرانگ مین چمپئن38سالہ زڈرونیس ساویسکس نے لیتھونین قصبے میں بیک وقت12گاڑیوں کو ایک ساتھ کھینچنے کا منفرد کارنامہ سر انجام دیا۔اس منفرد ریکارڈ ساز کاوش کیلئے کل12ہزار941کلوگرام کی حامل12گاڑیوں کو جیک لگا کر ساتھ منسلک کردیا گیا جسکے بعد ساویسکس نے پیٹ پر رسی باندھ کر انہیں 5میٹر فاصلے تک فقط32اعشاریہ9سیکنڈ میں کھینچنے کا شاندار مظاہرہ پیش کیا۔کسی بھی فرد کی جانب سے بیک وقت کئی گاڑیوں کو ایک ساتھ کھینچنے کے کاویسکس کے اس کارنامے کو موقع پر موجود گینز کے نمائندے نے نیا ریکارڈ تسلیم کرتے ہوئے اُنہیں ورلڈ ریکارڈ کی اعزازی سند سے نوازا۔