5 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 9:39
87 ہزار 9سو غبا روں سے بنایا گیا دنیا کا سب سے بڑا تھری ڈی بیلون ماڈل
سڈنی …این جی ٹی …رنگ بر نگی غبا روں سے کھیلنا ہر بچے کا پسندیدہ کھیل ہے لیکن آسٹریلیا میں تو87 ہزار 9سو 30 غبا روں سے دنیا کا سب سے بڑا تھری ڈی بیلون ماڈل بناکر عالمی ریکارڈ ہی قائم کر دیا گیا ہے۔ہزاروں ہوا بھرے غباروں کو ایک ساتھ ترتیب سے جوڑ کر پانچ دنوں میں ایک سرخ رنگ کی کار کا روپ دیا گیا جسے عالمی ریکارڈ بنانے کے ساتھ بچوں کی دلچسپی کیلئے عام نمائش کیلئے بھی پیش کر دیا گیا ہے۔