6 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 22:44
امریکہ میں جمی ہوئی جھیل میں پھنسے 3ہرنوں کا کامیاب ریسکیو
واشنگٹن…این جی ٹی…سرد مو سم اور برف باری جہاں انسانوں کو پسند ہے وہی یہ جا نوروں کیلئے بعض اوقات وبال ِجان بھی بن جاتی ہے ۔امریکی ریاست Ontario میں جمی ہو ئی ایک جھیل کے اوپر سے گزرتے ایک نہیں بلکہ تین ہرن برف میں پھنس گئے جنھیں حفاظتی اقدام کے بعد نکال لیاگیا ہے ۔ یہ ہرن غلطی سے جمی ہوئی جھیل میں چلے گئے اور پھربرف کی پھسلن کے باعث ان کا جسما نی توازن بر قرار رکھ کر چلنا اور کھڑا ہونا محال ہوگیا۔اس کی مدد کیلئے پہنچنے والی ریسکیو ٹیم کا بھی اس جمی برف پر چلنا دشوار تھا لہٰذا انھوں نے 2ریسکیو گاڑیوں جنھیں hovercraft کہا جاتاہے کا استعمال کر تے ہو ئے رسی کی مدد سے ہر نوں کو باندھ کر بمشکل دھکیلتے ہوئے بحفاظت کنارے پر پہنچادیا۔