7 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 1:26
مچھلیوں کا صنفِ مخالف کو اپنی جانب متوجہ کرنے کا انوکھا انداز
نیویارک…این جی ٹی…دیکھنے میں تو ایسا گمان ہوتا ہے جیسے یہ مچھلیاں پانی کی تہہ میں کسی قسم کے آرٹ کا مظاہرہ کررہی ہوں لیکن نہیں جناب یہ تو ان کا صنفِ مخالف کو اپنی جانب متوجہ کرنے کا انوکھا اندازہے۔جی ہاں ماہرین نے افریقہ کے گہرے پانیوں میں مچھلی کی ایسی منفرد نسل کی موجودگی کا انکشاف کیا ہے جو اپنی مادہ کو خود کی جانب متوجہ کرنے کے لئے پانی میں ریت کے گھروندے بناتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں ایک قسم کا مقابلہ ہوتا ہے جس میں جیت اسی مچھلی کی ہوتی ہے جو سب سے منفرد گھروندہ تیار کرے۔