تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
7 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 8:42

بچے تو بچے والدین بھی کارٹونز کے دیوانے نکلے

نیو یارک…یوں تو والدین اپنے بچوں کو کارٹون دیکھنے سے منع کرتے ہیں جس سے ایسا لگتا ہے کہ شاید انہیں کارٹونز پسند نہیں لیکن جناب یہ تحقیق تو اس تاثر کی نفی کرتی نظر آرہی ہے۔جی ہاں ایک سروے پر مشتمل تحقیق میں یہ دلچسپ انکشاف ہوا کہ والدین بھی اپنے بچوں کی طرح ہی کارٹونز کے دیوانے ہوتے ہی لیکن یہ بات تسلیم کرنے سے ہچکچاتے ہیں۔پانچ سو والدین پر کی جانے والی اسٹڈی کے مطابق والدین بچوں پراپنی شخصیت کو رعب دار ظاہر کرنے کے لئے ان سے چھپ چھپ کر کارٹون دیکھتے ہیں۔نتائج کے مطابق والدین میں سب سے زیادہ پسند کئے جانے والے کارٹون اسکوبی ڈو ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر والدین ٹام اینڈ جیری دیکھنا پسند کرتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.