تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
8 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 2:37

سمندر کی تہہ میں قائم دنیا کاواحد ڈا ک خا نہ

نیویارک…این جی ٹی…ڈا ک خانے تو دنیا کے ہر شہر اور علا قے میں ہو تے ہیں لیکن ایک ڈاک خانہ ایسا بھی ہے جو کسی سڑ ک یا چو ک پر نہیں بلکہ سمندر کی تہہ میں واقع ہے ۔ بحر الکا ہل میں واقع جزیرے Vanuatu میں قائم یہ دنیا کا واحد ڈا ک خانہ ہے جو سمندر کے تہہ میں مو جو دہے اور جہاں سے خصوصی پو سٹ کا رڈ دنیا بھر میں روانہ کیے جا تے ہیں ۔ اس جزیر ے کا رخ کر نے والے سیکڑ وں سیاح غو طہ خوری کا لبا س پہن کر سمندر میں اتر تے ہیں اور 3 میٹر گہر ے پا نی میں قائم اس ڈاک خا نے سے خصو صی طور پر بنا ئے گئے یا دگا ری واٹر پروف کارڈ اپنے پیاروں کو بھیجتے ہیں۔اس ڈا ک خانے کے عملے کو غو طہ خوری کی با قا عدہ تر بیت فراہم کی گئی ہے جبکہ سیا حوں کے کارڈز کو ان کی منز ل پر پہنچا نے کے ڈاک کے عملے کے خصو صی غو طہ خو ررو زانہ اس ڈاک خانے سے یہ خط جمع کر کے جزیر ے کے سینٹرل ڈاک خانے پر پہنچا دیتے ہیں ۔ واضح رہے کہ اس ڈا ک خانے سے ابھی تک لاکھو ں پو سٹ کا رڈز دنیا بھر میں روانہ کیے جا چکے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.