9 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 8:27
ائیر بیلون سے لٹک کر فضامیں کرتب کا مظاہرہ
لندن …این جی ٹی …خطروں سے کھیلنے والے کھلاڑی جان لیوا کر تبوں کا مظاہرہ زمین پر تو کرتے ہی رہتے ہیں لیکن ناروے سے تعلق رکھنے والے نڈر آرٹسٹ نے ہاٹ ائیر بیلون سے لٹک کر فضائی بلندی میں کرتب دکھا کر منفرد سرکس کا اہتما م کیا۔اڑتے بیلون کے ساتھ لٹک کر فضائی بلندی میں اس کھلاڑی نے کامیابی سے کرتب کا مظاہرہ پیش کیاجسے زمین اور آسمان کے درمیان اس انوکھے سرکس کی انجام دہی پر سب نے داد دی۔