10 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 3:0
انسانی سَرسے مشابہہ39فٹ بلند دیوہیکل ماڈل
اوتاوا… این جی ٹی…کینیڈا میںآ جکل انسانی سَرسے مشابہہ ایک دیوہیکل ماڈل سب کی توجہ کا خاص مر کز بنا ہو اہے ۔39فٹ کے اس ا نوکھے مجسمے کو اسپین سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹ Jaume Plensaنے تیار کیا ہے جو اسٹین لیس اسٹیل کی بے شمار وائرز سے ملا کر مکمل ہو ا ہے ۔کینیڈین شہرCalgaryکی ایک بلند و بالا عمارت کے داخلی راستے میں بنائے جانیوالا پنجرہ نما یہ دیوہیکل ماڈل نہ صرف دلکشی کا باعث بنا ہوا ہے بلکہ آرٹسٹ کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت بھی ہے۔