11 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 2:10
جاپانی شخص کا تیار کردہ دنیا کا سب سے چھو ٹا ون مین ہیلی کاپٹر
ٹوکیو… این جی ٹی…دنیا بھر میں مختلف خصوصیات اورجدید ٹیکنالوجی کے حامل ہیلی کا پٹر تیار کیے جاتے ہیں لیکن جاپان میں ایک شخص نے دنیا کا سب سے چھوٹاون مین(One Man) ہیلی کاپٹر تخلیق کیا ہے۔75 کلو گرام وزنی اس ہیلی کاپٹر کو اس منفرد انداز میں تخلیق کیا گیا ہے کہ پَروں کے نیچے صرف ایک سیٹ نصب ہے جس میں ایک وقت میں صرف پائلٹ ہی بیٹھ کر فضائی سفر کے مزے لے سکتا ہے۔اس ہیلی کاپٹر کی بناوٹ ،لینڈنگ گئیر ،سیٹ اورچلا نے کا طر یقہ کا ر عام سائزکے ہیلی کاپٹر کے مقا بلے میں کا فی مختلف اور ایک مو ٹر با ئیک سے کا فی حد تک مشا بہت رکھتا ہے۔