تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
11 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 7:57

جدید اورطاقتور ترین الیکٹرک موٹر بائیک!!

پیرس …این جی ٹی …فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں ہونے والے موٹر سائیکل شو میں دنیا کی سب سے جدید اورطاقتور ترین الیکٹرک موٹر بائیک نمائش کیلئے پیش کردی گئی۔فرانسیسی کمپنی ووکزن کی تیار کردہ Voxan Wattmanنامی یہ الیکٹرک بائیک 200ہارس پاور کی حامل ہے اور صرف 3اعشاریہ4سیکنڈ میں صفر سے100کلومیٹر فی گھنٹہ اور5اعشاریہ9سیکنڈ میں صفر سے160کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پکڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔عام اسپورٹس بائیک کی بہ نسبت جدید ٹیکنالوجی سے لیس یہ موٹر بائیک کامبو ساکٹ کی بدولت اسمارٹ فونز سے بھی زیادہ تیز رفتاری سے فقط30منٹ میں مکمل چارج ہوجانے کے بعد180کلومیٹر سفر طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.