11 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 21:55
بھاگو ریچھ آگیا۔ سردیوں کی مناسبت سے تیار کردہ انوکھا کوٹ
نیویارک…این جی ٹی…ارے ٹھہرئیے ڈرنے کی ضرورت نہیں یہ کوئی حقیقی بھالو نہیں بلکہ منفرد ڈیزائن کا کوٹ ہے جسے پہن کر اگر آپ گھر سے باہر جائینگے تو دیکھنے والے ایک بار تو ضرور چونکیں گے۔جی ہاں ایک ماہر ڈیزائنرنے سردیوں کی مناسبت سے ایسا انوکھا کوٹ تیارکیا ہے جس میں نہ صرف حقیقی ریچھ سے مشابہہ خوفناک چہرہ اور سَر موجود ہے بلکہ آستینوں کے آگے لمبے لمبے ناخنوں والے دستانے بھی لگائے گئے ہیں۔اس انوکھے بیئر کوٹ کو تیار کرنیوالے ڈیزائنر کے مطابق یہ دلکش کوٹ جنگلی حیات سے محبت کا عملی نمونہ ہے جو گرم ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے انوکھے ڈیزائن کی بدولت بچوں اور بڑوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ۔