تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
12 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 0:54

کسرتی جسم کے مالک90سالہ باڈی بلڈردادا ابا

لندن…این جی ٹی…برطانیہ سے تعلق رکھنے والے90سالہ دادا اب جان وین والوک چست و توانا رہنے کے لیے مختلف ورزشیں کرنے کے عادی ہیں اور اتنی بڑی عمر میں ان کا کسرتی جسم اس دور کی نوجوان نسل کے لیے کسی چیلنج سے کم نہیں۔والوک کو اگر حقیقی دنیا کا پوپائے کہا جائے تو کچھ غلط نہ ہوگا جو روزانہ پالک کو اپنی غذا کا حصہ بناتے ہوئے جسم کیلئے ضروری پروٹینزکے حصول کو ممکن بناتے ہیں۔والوک نامی یہ چست و توانا دادا جان ہفتے میں 3بار2میل تک چہل قدمی کرکے اپنے جم پہنچتے ہیں اور ایک گھٹنے طویل روٹین میں 14مختلف ورزشیں کرتے ہوئے ناصرف30کلوگرام تک وزن اُٹھانے کی مشق کرتے ہیں بلکہ اسٹیپ میشن پر226میٹر ز تک چھلانگنے لگاانے کی پریکٹس بھی کرتے ہیں۔اتنی بڑی عمر میں انتہائی مہارت کے ساتھ باڈی بلڈنگ ،ویٹ لفٹنگ اور دیگر کئی مشکل ورزشیں کرتے والوک حالیہ دور میں اپنی چوتھائی عمر کے نوجوانوں اور سستی کی شکار نوجوان نسل کے لیے ایک بہترین مثال کی حیثیت سے سامنے آئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.