تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
13 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 22:48

ٹیکنالوجی اور مہارت کا حسین امتزاج، دیکھنے والے حیران

بیلجیم… این جی ٹی…دنیا میں اپنے فن کا مظاہرہ کرکے داد وصول کرنے کے شیدائی تو بہت سے پائے جاتے ہیں لیکن اصل فنکار وہی کہلاتا ہے جو کچھ انوکھا کرکے لوگوں کو حیران کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔بیلجیم سے تعلق رکھنے والے بین ہیئن نامی شخص کا شمار بھی ایسے ہی با صلاحیت فنکاروں میں ہوتا ہے جو ٹیکنالوجی اور مہارت کا ایسا حسین امتزاج پیش کرتے ہیں کہ دیکھنے والے داد دئیے بنا رہ ہی نہیں پاتے۔ کیمرے سے لی گئی تصاویر پر یہ ایسی خوبصورتی سے پینسل کی مدد سے ڈرائنگ کرتے ہیں کہ ان کے تخلیق کردہ مناظر واقعی حقیقت پر مبنی نظر آتے ہیں جو بین کی فنکارانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.