تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
13 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 5:56

ہر وقت تصاویر کھینچنا یاداشت کی کمزوری کا سبب بن سکتا ہے،نئی تحقیق

نیویارک …این جی ٹی …لوگ عموما ً اپنے گزرے ہوئے یادگار لمحات کو ہمیشہ کے لئے محفوظ رکھنے کے لئے کیمرے کا سہارا لیتے ہیں لیکن ایسا کرنا ان کی یاداشت کے لئے نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتا ہے۔جی ہاں امریکا میں ہونے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق ہر اہم موقعے کی تصویر لینے والے افراد ان لمحات کو صحیح طریقے سے یاد رکھنے کی صلاحیت کھو بیٹھتے ہیں۔ماہرین کاکہنا ہے کہ تصویر لیتے وقت لوگوں کا دھیان صرف اسی جانب مرکوز ہوتا ہے کہ یہ تصویر اچھی آئے گی یا نہیں اور اسی کشمکش میں وہ اردگرد کے ماحول سے بے نیاز ہو جاتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.