14 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 3:6
11 ہزارلیگو بلاکس کی مدد سے تیار کی گئی انوکھی مشین
ٹوکیو…این جی ٹی…ویسے تو لیگو بلاکس بچوں میں مقبول تصور کئے جاتے ہیں لیکن اب بڑے بھی ان کے ذریعے اپنے فن کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔جی ہاں جاپان سے تعلق رکھنے والے 22سالہ کاواگوچی نامی نوجوان نے 11ہزار لیگو بلاکس کی مدد سے ایسا انوکھی مشینی ماڈل تیار کیا ہے کہ جسے دیکھ کر کسی وسیع و عریض فیکٹری کا گمان ہوتا ہے۔نوجوان آرٹسٹ کی ثابت قدمی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اسے اس کام میں 600 گھنٹے کا وقت لگا لیکن وہ ذرا سا بھی مایوس نہیں ہوا اور اپنے ارادے کو پایا تکمیل تک پہنچا کر ہی دم لیا۔