تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
14 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 7:22

جر منی میں دنیا کا سب سے بڑا وائلین تخلیق ،عالمی ریکارڈ قائم

فرینکفرٹ…جر منی میں 12رُبا ب سازوں نے مل کر دنیا کا سب سے بڑا وائلین تخلیق کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا گیا ہے۔یہ دیوہیکل وائلین 4.28میٹر لمبا ،1.45 میٹر چو ڑا جبکہ 100کلو گرام وزنی ہے۔اس منفرد اور دلچسپ وائلین کی تیاری کے بعد اسے عام وائلین کی طرح باقاعدہ طور پر بجا کر اس کی نمائش کی گئی جسے اس کی دیو قامت حجم کے باعث بیک وقت تین مو سیقار مل کر بجاتے ہیں۔واضح رہے کہ اس وائلین کو گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کے سب سے بڑے وائلین کی حیثیت سے شامل کر لیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.