14 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 6:18
اب ہنس بھی سرفنگ کے میدان میں اتر آئے
سڈنی…آپ نے انسانوں کو تو سرفنگ کرتے دیکھا ہی ہوگا لیکن اس معاملے میں یہ ہنس بھی کسی سے کم نہیں،جی ہاں آسٹریلیا کے ایک ساحل پر زندہ دلی سے تیز سمندری لہروں پر سرفنگ سے لطف اندوز ہوتے ان ہنسوں کو تو دیکھئے جنہیں سرفنگ کے لئے کسی قسم کے بورڈ کی ضرورت نہیں کیونکہ ان کے پاؤں ہی اس کام کے لئے کافی ہیں۔ہنسوں کی یہ انوکھی تفریح اچانک ہی ساحل پر آئے ہوئے لوگوں کی نظر میں آگئی جسے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرکے انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کر دیا گیا اور یہ راتوں رات مشہور ہوگئے۔