تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
14 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 19:42

ملکہ الزبتھ بکنگھم پیلس میں تعینات سیکیورٹی گارڈزسے ناراض

بکنگھم…برطانوی ملکہ الزبتھ آج کل بکنگھم پیلس میں تعینات اپنے سیکیورٹی اہلکاروں سے خفا ہیں ۔ان کی ناراضی کی وجہ کیا ہے ؟؟اپنے ہاتھ میرے مرتبانوں سے دوررکھیں، یہ ہے وہ میل جو کی گئی ملکہ الزبتھ کی جانب سے بکنگھم پیلس کے کوریڈورز میں تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کو، آخر مرتبانوں میں ایسا کیا ہے ؟؟ میل کے مطابق ان مرتبانوں میں بھراہے مزیدار خشک میوہ اور بمبئی نمکو مکس۔بس انہی شاہانہ ذائقوں کا چسکا لگ گیا ہے شاہی گارڈز کو، چٹورے گارڈز نے ملکہ کو کردیا اتنا پریشان کہ اب تو انہوں نے اپنے مرتبانوں پرپیمائش کے نشان بھی لگادیے ہیں تاکہ اگر مرتبانوں میں سے کچھ غائب ہو توانہیں فوراً خبرہوجائے اوروہ گارڈزکی خبرلے سکیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.