16 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 3:34
دنیا کا مہنگا ترین اپارٹمنٹ ۔۔قیمت صرف2کروڑ27لاکھ ڈالر
ٹوکیو… این جی ٹی…جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ایک بیڈروم والا اپارٹمنٹ فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے جسکی قیمت 2کروڑ27لاکھ ڈالر ہے۔ یہ اپارٹمنٹ4ہزار430اسکوائر فٹ کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے جس کا پُرتعیش انٹرئیر اس پراپرٹی کو فی اسکوائر فٹ5ہزار170ڈالر مالیت کی قیمت میں بدل دیتا ہے۔ اس اپارٹمنٹ کی دیواروں سے لیکر فرش حتیٰ کے دروازوں تک کیلئے لکڑی اٹلی سے امپورٹ کی گئی ہے۔بیڈروم میں راہدری نما الماریاں جبکہ اسکے ساتھ منسلک باتھ روم میں ہاٹ ٹب اور60انچ کی ٹیلیویژن اسکرین بھی موجود ہے۔