تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
17 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 2:56

لیگو بلاکس سے عظیم الشان قلعہ بنا ڈالا

نیویارک… این جی ٹی…ہالی ووڈ فلم لارڈ آف دی رِنگز(LOTR) کی شہرت کا اندازہ اس بات سے لگا یا جاسکتا ہے کہ دو افراد نے ایک ایسا عظیم الشان قلعہ تیارکر لیاہے جوفلم میں دِکھائی جانیوالی دنیا کی شاندار منظر کشی پیش کر رہا ہے ۔دو لاکھ لیگو کی رنگ برنگی بلاکس سے تیار کئے گئے اس دلکش ماڈل کو مکمل کرنے میں ان لیگو فن کاروں کو مہینوں کڑی محنت کرنا پڑی جسکے بعد یہ شاندار قلعہ تیار ہوااور ان کی محنت رَنگ لائی۔اس ماڈل کو تیار کرتے ہوئے ان دونوں آرٹسٹوں نے تما م باریکیوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے درختوں سے لے کر بلند میناروں، کمروں، گھوڑوں ، بالکونی، پہاڑوں اور یہاں تک کہ بڑے بڑے دروازوں پر پہرہ دیتے ننھے ننھے سپاہیوں کو بھی مہارت سے پیش کیاہے جسے دیکھ کر حقیقت کا گمان ہوتا ہے۔ٹھیک ہی کہتے ہیں شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.