17 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 6:41
نوجوان کھلاڑیوں کا فرسبی کے ذریعے نشانے بازی کا شاندار مظاہرہ
نیویارک…این جی ٹی … کھیل کے میدا ن میں فرسبی اورفٹ با ل کا بخوبی استعمال تو بہت دیکھا ہو گالیکن اب ماہر کرتب بازوں نے اسے نشانے بازی کیلئے بھی استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔ یہ کھلاڑی اپنے فن میں اتنے ماہر ہیں کہ فرسبی کو جس انداز سے اور جتنے فاصلے سے بھی مطلوبہ ہدف کی جانب اچھالیں وہ فوراً ہی کامیابی سے نشانے پر جا لگتی ہے۔ انٹرنیٹ پر ان کھلاڑیوں کی ماہرانہ نشانے بازی کی یہ ویڈیو تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہی ہے جسے اب تک لاکھوں افراددیکھ چکے ہیں۔