17 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 7:30
ایک پہئے پر مشتمل برف ہٹا نے کی انوکھی مشین تیار
نیویارک…این جی ٹی…سردی کے مو سم میں بر ف بار ی کے بعد گھر کے با ہر جمع ہونے والی برف کو ہٹانا اور صفائی کرنا کوئی آسان کام نہیں۔ اس مشکل کو حل کرنے کیلئے امریکی کمپنی نے برف صاف کرنے والی ایک ایسی انوکھی مشین تیار کر لی ہے جو نہایت تیزی اور صفائی سے گھرکے سامنے جمع برف صاف کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ایک پہئے والی اس دلچسپ مشین کا استعمال نہایت آسان ہے جس سے چوٹ لگنے یا برف پر پھسلنے کا بھی خطرہ نہیں ہے کیونکہ اس کے اگلے حصے میں جمع برف کو گرانے کیلئے صرف مشین کو ذرا سا اُچھالنے کی ضرورت ہے۔ اپنے انوکھے ڈیزائن کی بدولت اس مشین کواستعمال کرنے کے بعد تہہ کرکے کہیں بھی رکھا جا سکتا ہے جو نہایت کم جگہ گھیرتی ہے۔