18 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 6:35
بس کاسفر، انوکھے اندازمیں،سفر کا سفر،تفریح کی تفریح
نیو یارک…یوں تو بس میں سفر کرنے کیلئے ٹکٹ خریدنا لازمی ہوتا ہے لیکن ذرا ان صاحب سے تو ملئے جس نے بس میں سفر کرنے کا ایک انوکھا شارٹ کٹ اپنا لیا ہے ۔امریکہ سے تعلق رکھنے والایہ منچلابس کے پیچھے موجود لوہے کے جنگلے کو تھام کر برف سے بھری سڑک پر ایسے مزے سے سرک رہا ہے جیسے یہ سفر کے بجائے آئس اسکیٹنگ میں مصروف ہے ۔اسے کہتے بغیر ٹکٹ کے دو مزے ۔۔سفر کا سفر اور تفریح کی تفریح۔