تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
19 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 0:35

مصوری کے شاہکار تخلیق کرتے کتے کی وڈیو نے دھوم مچادی

نیویارک…این جی ٹی…امریکا کے شہرنیویارک میں ایک ایساکتا بھی مو جود ہے جو کسی ماہر مصور کی طرح پینٹنگ کرتاہے۔آموس نامی یہ کتا اپنی ناک اور زبان کی مدد سے آئی پیڈ پر مصوری کے ایسے شاہکار تخلیق کرتا ہے کہ دیکھنے والے دنگ رہ جائیں۔آموس کسی بھی ٹیبلٹ پر ڈوڈل بڈی ایپلی کیشن کی مدد سے تجریدی آرٹ تخلیق کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جسے اُس کی مالکن ڈیجیٹل انداز میں آن لائن اپ لوڈ کردیتی ہیں۔حال ہی میں منظرِ عام پر آنے والی وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح آموس آئی پیڈ پر بڑے آرٹسٹک انداز میں پینٹنگ کرنے میں مصروف ہیں جبکہ اس کتے کی فنکارانہ صلاحیتیں بیان کرتی اس وڈیو نے آن لائن دھوم مچادی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.