18 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 15:10
کروشیا: لاکھوں کرسمس لائٹس سے جگمگا تا گھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
زغرب…کرسمس کا وقت قریب آتاجارہا ہے اورلوگوں کا جوش بڑھتا جارہا ہے، کروشیا میں تو ایک فیملی نے اپنے گھر اور فارم کو لاکھوں کرسمس لائٹس سے جگمگا دیا،کروشیا کی Salaj فیملی کی کرسمس سجاوٹ اس وقت ملک میں ہر ایک کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے ، جہاں 1.3 ملین لائٹس روشن ہیں ، رنگ رنگ کی چھوٹی بڑی لائٹوں کے حسین امتزاج میں ایک بڑا سا ، سانٹا کلاز بھی ہے۔ 9سو کرسمس ٹری بھی روشنیاں بکھیر رہے ہیں۔