20 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 8:33
کرتب دکھانا بھاری پڑ گیا،اناڑی کھلاڑی کو منہ کی کھانی پڑی
لندن…این جی ٹی…کرتب دِکھانے کا شوق تو بہت سے لوگوں کو ہوتا ہے لیکن ان میں سے کچھ کامیاب تو کچھ کی یہ کوشش اُلٹی ثابت ہوتی ہے۔ اس ویڈیو میں نظر آنیوالے اس اناڑی کرتب باز نے ثابت کر دیا ہے کہ اسسٹنٹ کا مظاہرہ پیش کرنے کیلئے مہارت نہ ہو تو کبھی کبھی لینے کے دینے بھی پڑ جاتے ہیں۔ یہ نوجوان اپنی جانب تیزرفتاری سے بڑھتی کار کے اوپر سے چھلانگ لگانے کی کوشش کررہا تھا کہ اُلٹاخود کو ہی چوٹ لگوا بیٹھا۔اپنی پھرتی اور مہارت کی داد تو کیا وصول کرنی تھی ،دیکھنے والوں کیلئے ہی تفریح کا ذریعہ بن گیا۔