20 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 9:38
آسٹریلیا کے چڑیا گھر میں موج مستی کا میلہ
سڈنی …کرسمس آنے میں ویسے تو ابھی کچھ دن باقی ہیں لیکن آسٹریلیا میں کرسمس سے پہلے ہی تحفوں کی برسات ہوگئی۔سڈنی کے چڑیا گھر میں کرسمس سے پہلے ہی کرسمس کا میلہ سج گیا ہے اور جہاں من پسند چیزیں ہوں اور موج مستی کا بھی بھرپور انتظام ہو تو کس کا دل نہیں للچائے گا۔جانوروں نے کرسمس کی ایڈوانس دعوت کو خوب انجوائے کیا اور تحفوں میں ملنے والی اپنی من پسند چیزوں کے مزے اڑائے۔