20 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 8:50
انوکھا مذاق ،سوٹ کیس میں بند کرکے دوستوں نے درگت بنا دی
لندن…این جی ٹی…یوں تو آپ نے کئی دوستوں کوآپس میں تفریح کرتے دیکھا ہوگا لیکن بعض اوقات یہ تفریح بے حد مہنگی بھی پڑ جاتی ہے جیسا کہ اس نوجوان کے ساتھ ہوا۔ان تینوں دوستوں کو اپنے ایک دوست کے ساتھ ایک انوکھا مذاق سوجھا اور انہوں نے بیچارے کو سوٹ کیس میں بند کر کے ٹرپمیولین پر پہنچا دیا۔ارے جناب بس اتنا ہی نہیں بلکہ سوٹ کیس میں بند دوست کی تو آج کم بختی ہی آ گئی جسے ٹرمپولین پر پھینکنے کے بعد یہ تینوں بھی ٹرمپیولین پر پہنچے اور جمپنگ کرتے ہوئے بیچارے کو جب تک نیچے نہیں گِرا دیا رکنے کا نام نہ لیا۔دوست کے اعتماد کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے یہ تینوں دوست اب نہ جانے کس بات کا بدلہ لے رہے ہیں جو سوٹ کیس میں بند دوست کو ٹرمپولین سے نیچے گِرا کر اتنا خوش ہوئے کہ ہنستے ہنستے لوٹ پوٹ ہوگئے ۔