22 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 9:29
بیک وقت کئی افراد کا چھتری تلے ڈانس کرنے کا عالمی ریکارڈ
لندن…بر طانیہ میں بیک وقت کئی افرادنے چھتری تلے ڈانس کرکے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ گانے کی دھن پر کوریوگراف کیے گئے اس پانچ منٹ کے ڈانس میں232شرکاء نے حصہ لیا جنہیں منتظمین نے چھ ماہ کے عرصے میں جمع کرکے تربیت دی تھی۔رنگ برنگی چھتریوں تلے ڈانس کرکے یہ افراد نہ صرف دلچسپ تفریح سے محظوظ ہو ئے بلکہ عالمی کارنامہ بھی اپنے نام کر لیا۔