22 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 8:57
پا نی میں ڈو لفن کی طر ح فلائی بورڈنگ کے ماہر نے حیران کر دیا
نیو یارک…اِدھر ڈوبے اُدھر نکلے جیسے کر تب کرتی ڈولفنز تو آ پ نے دیکھی ہی ہو نگی لیکن امریکہ کے ساحل پر کئی کھلاڑیوں نے ڈولفن کی طرح فلائی بورڈنگ کرکے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا ۔تمام نوجوانوں نے فلائی بورڈنامی اس جیٹ سو ٹ کو پہن کر پانی کی سطح اور اس کے اندر کسی ڈولفن کی طرح اڑ تے ہو ئے اور اچھل کر دلچسپ کر تب پیش کیے ۔ پانی کی طاقت سے چلنے والے اس جیٹ سوٹ کو پہن کر نہ صرف ہوا میں اڑا جاسکتا ہے بلکہ پانی میں گہر ا غو طہ لگا کر قلا بازی کھا کر واپس ہوا میں آ نا بھی ممکن ہے ۔