تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
24 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 9:43

برسلز میں آئس اینڈ میجک فیسٹیول کا آغاز

برسلز…بیلجیم کے دارلحکومت برسلز میں برف سے مجسمہ سازی کے سالانہ میلے آئس اینڈ میجک فیسٹیول کاباقاعدہ آغاز ہوگیاہے۔منفی 6سے 8ڈگری درجہِ حرارت والے 7میٹر اونچے آئس پویلین میں ہونے والے انوکھے اور دلچسپ میلے میں شرکت کیلئے کئی ممالک سے 25ماہر مجسمہ ساز یہاں پہنچے ہیں۔ اس موقع پر جہاں مقامی مجسمہ سازبرف سے انوکھے اور دلکش ماڈل تراشتے نظر آئے وہیں اِن سے ٹکر لینے روس ،بلغاریہ،فرانس، امریکا، نیدرلینڈز، کینیڈا،جاپان اور فلپائن کے ماہرین بھی میدان میں اْترے۔رواں سال برف سے مجسمہ سازی کے اس میلے کی تھیم کامک کرداروں پر رکھی گئی جسکی مناسبت سے آرٹسٹوں نے420میٹرک ٹن برف سے دو ماہ کے عرصے میں ٹن ٹن،ایسٹریکس اور ہلک سمیت دیگر شاہکار مجسمے تخلیق کیے۔واضح رہے کہ برسلز آئس میجک فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز20دسمبر سے ہوا ہے جو اگلے سال9فروری تک جاری رہیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.