25 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 6:34
شیر نے ہرن کا پیچھا کر کے پکڑنے کے بعد اس سے کھیلنا شروع کردیا
جوہانسبرگ…شیر شکار کے معاملے میں کوئی سمجھوتا کرنے کو تیار نہیں ہوتا اور منٹوں سیکنڈوں میں شکار کئے ہوئے جانور کو چیر پھاڑ کر رکھ دیتا ہے لیکن افریقا کے گھنے جنگلات میں ایک انوکھا واقعہ دیکھنے میں آیا۔شیر نے جیسے ہی ایک ننھا جنگلی ہرن دیکھا تو اس کے پیچھے دوڑ لگا دی اور تھوڑی ہی دیر کے بعد اسی پکڑ لیا لیکن حیرت انگیز بات یہ ہوئی کہ بجائے اسے کھانے کے اسے پیار کرنا شروع کردیا۔جب اس کے ساتھیوں نے شیر کو اپنی فطرت کے بر خلاف جاتے دیکھا تو فوراً ہی ہرن پر حملہ کر دیا لیکن شیر نے ان کا مقابلہ کرتے ہوئے ہرن کا دفاع کیااور اسے بچا لیا۔