26 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 0:32
لیزر لا ئٹ نے پالتو بلیوں کی دوڑیں لگوادیں
نیویارک…این جی ٹی…یوں تو بی مانو کو شیر کی خالہ کہا جاتا ہے جو ہوشیاری اور ذہانت میں کوئی اپنا ثانی نہیں رکھتی لیکن یہاں تو ایک لیزر لائٹ نے ہی بلیوں کی دوڑیں لگوا دیں۔ان بلیوں کے مالک نے اپنے ہاتھ میں موجود لیزر لائٹ کو یہاں سے وہاں گھماتے ہوئے ایسا بھگایاکہ لیزر لائٹ سے نا واقف یہ بلیاں اُسے کھانے کی چیز سمجھ کر مسلسل پکڑنے کی کوشش کرتی رہیں۔اس صورتحال کودیکھنے کے بعد کہاجاسکتاہے کہ کچھ چیزیں کبھی ہاتھ نہیں آتیں،چاہے آپ جتنی ہی کوششیں کیوں نہ کر لیں لیکن شاید یہ بات ان بلیوں کو سمجھ نہ آئے۔