تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
28 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 2:35

9 سال کے بچے نے 22 ہزا ر 840 فٹ بلند پہاڑ سر کرلیا

کیلی فورنیا…9 سال کے بچے نے 22 ہزار 840 فٹ بلند پہاڑی چوٹی سر کرکے دنیا کو حیران کردیا۔کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والے 9سال کے ٹیلر آرم اسٹرانگ نے ارجنٹائن کی ایکن کاگوا Aconcagua نامی پہاڑی چوٹی کرسمس کے روز سر کی۔آرمسٹرانگ اس پہاڑی چوٹی کو سر کرنے والا دنیا کا سب سے کم عمر بچہ بن گیا ہے۔ کوہ پیمائی کے دوران آرمس سٹرانگ کے والد بھی اس کے ساتھ تھے۔ارجنٹائن میں 14 سال سے کم عمر بچوں کو یہ چوٹی سر کرنے کی اجازت نہیں ہے تاہم آرمسٹرانگ کے والد نے جج کو مطمئن کرکے اس مہم کی اجازت لی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.