28 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 3:7
خوفناک مذاق کا خطرناک انجام
نیویارک… این جی ٹی…خوفناک اور ڈرا دینے والے مذاق کرنا دوسروں کے لئے تو خطرناک ثابت ہوتا ہی ہے لیکن کبھی کبھی یہ خود کے لئے بھی نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ ویڈیو ہی دیکھ لیں جس میں لفٹ میں ایک مذاق رچایا گیا اور لوگوں کو خوفزدہ کرنے کے لئے ایک لڑکی کو بھوت کا روپ دے کر لفٹ میں چھپا دیا۔اس مذاق نے بہت سے لوگوں کے چھکے چھڑا دئیے لیکن ایک شخص نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئی جعلی چڑیل پر حملہ کر دیا اور اس کی پٹائی کرتے ہوئے اسے خوب دھویا۔لوگوں کو خوفزدہ کرنے کی خواہش ایسی بھاری پڑی کہ اپنے ہی دام میں خود صیاد آگیااور یہ سب کچھ اتنا اچانک ہوا کہ کوئی کچھ کر بھی نہ پایا۔