تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
30 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 3:45

دنیا کا سب سے پہلا تھری ڈی چاکلیٹ پرنٹر

لندن… این جی ٹی…برطانوی کمپنی نے دنیا کا سب سے پہلا تھری ڈی چاکلیٹ پرنٹر تیار کرلیا ہے۔چاک ایج نامی کمپنی کا ڈیزائن کردہ چاک کرییٹرنامی یہ پرنٹر منٹوں میں مختلف ڈیزائنز کی چاکلیٹی کارپن کاپی ہموار سطح،کیک اور بسکٹوں پر منتقل کردینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔چاکلیٹ تھری ڈی پرنٹنگ مشین کمپیوٹر سے منسلک کردی جاتی ہے جسکے بعد یہ کمپیوٹر سے ملنے والے احکامات پر چلتے ہوئے چاکلیٹ لےئرز کو ہموار سطح پر پرنٹ کرتی ہے۔اس چاکلیٹی پرنٹر کو استعمال کرنے کیلئے کسٹمرز کو کمپنی کی ویب سائٹ پر اپنی مطلوبہ اشکال بھیجنی ہوتی ہیں جسکے بعد فقط50سے80پاؤنڈ کے عوض اُن اشکال کا ہوبہو چاکلیٹی نمونہ تیار کردیا جاتا ہے۔یہی نہیں اگر آپ کو چاکلیٹ پرنٹر گھر میں استعمال کرنا ہے تو اسکے لیے یا آپ کمپنی کی جانب سے فیڈ کردہ ڈیزائن پرنٹ کروائیں یا پھر اپنی پسند کے ڈیزائن کو کمپیوٹر میں فیڈ کرکے اُنکے چاکلیٹی نمونے خود ہی تیار کرلیں۔تو دیر کس بات کی ہے چاکلیٹ تھری ڈی پرنٹر استعمال کریں اور اپنی من پسند اشیاء کے چاکلیٹ ماڈلز کو اپنے منہ کا ذائقہ بنائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.