30 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 5:38
کتابوں کی مدد سے تیار کیا گیا منفرد شاہکار
میڈرڈ…این جی ٹی …اسپین سے تعلق رکھنے والی آرٹسٹ ایلیشیا(Alicia)کوکتابوں کی مدد سے دیدہ زیب پینٹنگزاور دیو ہیکل شاہکار تخلیق کرنے میں مہارت حاصل ہے۔یہ فن کار پرانی کتابوں کو اس مہارت اور فن کاری سے ترتیب دیتی ہیں کہ وہ کسی بلند آبشار سے بہتے ہوئے پانی کی طرح محسوس ہوتی ہیں۔ ایلیشیاکتابوں سے بنے ان شاہکاروں کو بنا کر مختلف مقامات پر نصب کرتی ہیں جہاں سے گزرنے والے راہگیر انہیں دیکھ کر نہ صرف دنگ رہ جاتے ہیں بلکہ ان فن پاروں کے ساتھ تصاویر بھی بنواتے ہیں۔