31 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 0:55
روبو شیف ۔۔بائیونک ہاتھ سے فٹافٹ کوکنگ کر نے والا امریکی شیف
نیویارک…این جی ٹی…جدید ٹیکنالوجی مو جودہ دور میں انسانی زندگیوں میں کسی کرشمے سے کم نہیں جس کی بدولت دنیا بھر میں معذور افراد کسی بھی قسم کی محتاجی کے بغیر نئے سرے سے اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔ انھیں افراد میں امریکی ریاست Oregon کے شہر Portlandمیں مو جود Eduardo Garcia نامی شیف بھی ہے جو اپنے بائیونک ہاتھ کی وجہ سے منفرد شہرت رکھتا ہے۔یہ نو جوان سال 2011میں ایک حادثے کے دوران اپنے بائیں ہاتھ سے محروم ہو گیا جس کے باعث اس کی زندگی تھم سی گئی۔کہانی یہاں ختم نہیں ہوئی بلکہ شہر کے ڈاکٹروں نے اس کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے لیسBluetooth-activated بائیونک ہاتھ تیار کیا جسے یہ اپنی کہنی کے ساتھ پہن کر فٹا فٹ کوکنگ کر تا ہے۔اس نوجوان کا کہنا ہے کہ بائیونک ہاتھ کے باعث یہ گرم گرم برتن کسی خوف کے بغیر پکڑ لیتا ہے اور تیز چھری سے کٹنگ کے دوان انگلی کٹنے کا ڈر بھی نہیں ہو تا جو پہلے ممکن نہیں تھا۔