تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
31 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 23:29

سعودی عرب کے جیولری اسٹور سے زیورات چرانے والی بچی

ریاض…این جی ٹی…ننھے بچوں کی معصوم حرکتیں اور ادائیں ہر کسی کا دل لبھانے کی صلاحیت رکھتی ہیں لیکن اگر یہی ننھے بچے کوئی غلط کام کرتے نظر آجائیں تو انسانی دماغ کو بہت کچھ سوچنے پر مجبور کردیتے ہیں۔ایسا ہی ایک نظارہ اس وڈیو میں بھی دیکھا جاسکتا ہے جہاں چوری کرتی ننھی بچی کو دیکھ کر ہر کوئی یہ سوچنے پر مجبور ہے کہ خود اسکی معصومیت کس نے چُرائی ہے۔وڈیو میں نظر آتا نظارہ تو شاید والدین کی طرف ہی اشارہ کررہا ہے جہاں برقعہ پہنے اس ننھی بچی کی ممی اور دیگر خواتین نے سیلز مین کو باتوں میں اُلجھایا ہوا ہے جبکہ پیچھے کھڑی بچی جیولری ریک سے زیوارت چرا کراُنہیں اپنے کپڑوں میں اُڑس رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.