1 جنوری 2014
وقت اشاعت: 2:27
ورزش کرنے کے شوقین ننھے میاں مہارت سے ایکسر سائز کرنے لگے
نیویارک…این جی ٹی…ورزش کرنا صحت کیلئے بے حدمفید ہے اور معلوم ہوتاہے کہ اس بات سے ڈائپر پہنے یہ ننھے استاد خوب واقف ہیں اسی لئے تواتنی سی عمر میں ہی ایکسر سائز کرنے لگے ہیں۔ اس ویڈیو میں نظر آنے والا آٹھ مہینے کا یہ چھوٹا سا بچہ ابھی ٹھیک سے چل بھی نہیں سکتالیکن اسے ایکسر سائز کرنے کا اتنا شوق ہے کہ کمپیوٹر ٹیبل سے لٹک کر Pulls Ups کا حیرت انگیز مظاہرہ پیش کر رہا ہے ۔بھئی جناب ہمیں تو لگتا ہے کہ یہ ننھے استاد بڑے ہو کر پہلوان بننے کا ارادہ رکھتے ہیں۔