1 جنوری 2014
وقت اشاعت: 3:15
خطرناک انداز میں پیرا سیلنگ کرتے ہوئے گٹار بجانے کاشوقین
اوتاوا… این جی ٹی…کہتے ہیں کہ موسیقی روح کی غذا ہوتی ہے اور لگتاہے اس نوجوان نے اس بات کو گرہ سے باندھ لیا ہے۔کرِس ہو نامی یہ کینیڈین نوجوان آرٹسٹ موسیقی کا اس قدر دیوانہ ہے کہ سمندر میں پیرا سیلنگ کرتے ہوئے ایسی مہارت سے گٹار بجاتا ہے کہ دیکھنے والے حیران رہ جاتے ہیں۔ایک تیر سے دو شکار کرنے کے عادی اس نوجوان کو دیکھتے ہوئے کہنا ہی پڑے کا کہ کچھ لوگ زندگی کو ایسے بھرپور طریقے سے انجوائے کرتے ہیں کہ اپنی جان کی پرواہ بھی نہیں کرتے۔واضح رہے کہ پیراسیلنگ ایک ایسا کھیل ہے جس میں خطروں کے کھلاڑی اسپیڈ بوٹ کے ساتھ پیرا شوٹ باندھ کر ہوا میں اڑتے ہیں۔