تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
2 جنوری 2014
وقت اشاعت: 0:13

نیپال میں ہاتھیوں کے درمیان ریس کے دلچسپ مقابلے کا انعقاد

کٹھمنڈو…این جی ٹی…نیپال میں ہاتھیوں کے درمیان ریس کے انوکھے دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔دسویں سالانہ ہاتھیوں کے میلے میں اس ریس کا اہتما م کیا گیا جس میں دیوہیکل اور تیز رفتارہاتھیوں نے اپنے مالکان کے ساتھ حصہ لیا اور ایک دوسرے کو پچھاڑ کر فاتح کااعزاز اپنے نام کرنے کی کوششیں کرتے نظر آئے ۔ ریس کے دوران ہاتھیوں کو تربیت دینے والے ان کی پشت پر سوار ہو کر انہیں کھیل کے بارے میں ہدایت دیتے رہے جبکہ خاگا چوہدری کے بہادر گج نامی ہاتھی نے مقررہ فاصلہ سب سے پہلے طے کرکے ریس جیت لی ۔اس میلے میں ہاتھیوں کے درمیان ریس کے علاوہ فٹ بال میچ اورمقابلہ حسن کا بھی اہتما م کیا گیا جسے دیکھنے کیلئے غیر ملکی سیاحوں سمیت مقامی افراد کی بھی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.