2 جنوری 2014
وقت اشاعت: 5:19
مائیکل جیکسن کی طرح بریک ڈانس کرنے والا جاپانی روبوٹ
ٹوکیو…این جی ٹی …ایک جاپانی کمپنی نے ایسا منفرد روبوٹ تیار کیا ہے جو آنجہانی پاپ گلو کار مائیکل جیکسن کی طرح ڈانس کر کے بڑے بڑے بریک ڈانسرز کے چھکے چھڑا سکتا ہے۔ بریک ڈانس کرنے والے اس انوکھے روبوٹ کا نام mRobo ہے جو مائیکل جیکسن کے مختلف گانوں پر اُن ہی کے انداز کو پل بھر میں بدل کر ایک دلفریب ڈانس پر فارمنس پیش کرتا ہے۔ اس روبوٹ نے بہترین ڈانس پر فارمنس سے لاتعداد افراد کا دل جیت لیا جسے بنانے کے لئے بریک ڈانس کے ماہرین سے خاص مشاورت کی گئی تاکہ mRobo رقص کی ہر حرکت ماہرانہ طور پر ادا کرسکے۔