3 جنوری 2014
وقت اشاعت: 8:28
کیا آپ پیانوکی جانب دیکھے بغیراْسے بجا سکتے ہیں ؟
نیویارک…دیکھنا نہیں پلٹنا نہیں ،ایسے پیانو بجانا آسان نہیں کیا آپ پیانوکی جانب دیکھے بغیراْسے بجا سکتے ہیں؟ امریکی سے پیانو کو دیکھے بغیر سْربکھیررہا ہے۔پیا نو تو بہت سے فنکار بجا تے ہیں لیکن ایک امریکی فنکار ایسا بھی ہے جو پیانو اس انداز میں بجاتا ہے کہ دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں۔ کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والاجیسن لیل بلیک نامی یہ فنکاراپنے دونوں بازوپیچھے کرکے ایسی پوزیشن پر لے آتا ہے کہ پیانو کی کِیز(Keys)کو دیکھے بغیر با آسانی من پسند دھنیں بجا لیتاہے۔ اس منفرد انداز سے پیانو بجانے کی وجہ سے یہ موسیقار جداگانہ شہرت رکھتا ہے۔