تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
4 جنوری 2014
وقت اشاعت: 2:58

دیوار پر چڑھنے والا روبوٹ جسے مستقبل میں اسپیس میں بھیجا جائے گا

نیویارک…این جی ٹی…جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں روز نت نئے اور منفرد صلاحیتوں کے حامل روبوٹس منظرِ عام پر آرہے ہیں جو روزمرہ معمولات سر انجام دینے کے لیے بھی استعمال میں لائے جاتے ہیں۔جہاں پہلے مصوری ،مساج،کھانا پکانے اور کپڑے استری کرتے روبوٹ سامنے آچکے ہیں وہیں اب یورپی سائنسدانوں نے دیواریں چڑھنے والا روبوٹ بھی تیار کرلیا ہے۔ یو رپی ماہرین کا تیار کردہ Abigailleنامی یہ روبوٹGecko چپکلی سے متاثر ہو کر تیار کیا گیا ہے جو اسی کی طرح اپنی مشینی چھ ٹا نگوں کی مدد سے دیوار پر چڑھا ئی کر تا ہے۔سائنسی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس رو بوٹ سے مختلف کام لیے جاسکتے ہیں جسے مستقبل میں مختلف امور کی سر انجام دہی کیلئے اسپیش میں بھی بھیجا جاسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.